کوہاٹ اور راولپنڈی کے درمیان ٹرین کا 24جنوری سے افتتاح ہورہا ہے، سعد رفیق
لاہور (آئی این پی) وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ کو گالیاں دینے والے اپنے آپ کو گالیاں دے رہے ہیں،کوہاٹ اور راولپنڈی کے درمیان ٹرین کا 24جنوری سے افتتاح ہورہا ہے، ریلوے میں اپ گریڈیشن کا تمام کام اپنی آمدنی سے کر رہے ہیں، ریلوے کی مسافر کوچز اپ گریڈ کرنے میں مزید تین سال لگیں گے، عوام کا ریلوے پر اعتماد بحال ہو چکا ہے، عوام کو مزید سہولتیں فراہم کریں گے، اب تک ریلوے کی 636کوچز اپ گریڈ کیا جا چکا ہے۔ہفتہ کو سعد رفیق نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کوہاٹ اور راولپنڈی کے درمیان ٹرین چلائی جائے گی، 24جنوری کو افتتاح کریں گے اور 25جنوری کو ٹرین چلے گی، ریلوے کی مسافر کوچز اپ گریڈ کرنے میں تین سال اور لگیں گے، اپ گریڈیشن پرپیسہ ریلوے کی کمائی سے لگا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں خسارے کا سامنا ہے،ہم نے اپنی انکم میں اضافہ کیا ہے، پیر کو اوکاڑہ میں ریلوے اسٹیشن کا افتتاح کریں گے،سبی ریلوے اسٹیشن کا افتتاح کر دیا ہے، اب تک ریلوے کی 636کوچز کو اپ گریڈ کیا جا چکا ہے، عوام کا ریلوے پر اعتماد بحال ہو چکا ہے مزید سہولتیں فراہم کریں گے، پارلیمنٹ کو گالیاں دینے والے اپنے آپ کو گالیاں دے رہے ہیں۔