ایک تصویر ایک کہانی
شاد باغ عامر روڈ کا رہائشی 60 سالہ محمد سلیم رفوگر کا بہترین کاریگر ہے اور 25 سال سے گڑھی شاہو علامہ اقبال روڈ پر ایک چھوٹی سی دکان میں کام کرتا ہے۔ تین بچے ہیں۔ اس کا کہنا ہے محنت کر رہا ہوں۔ اللہ تعالیٰ مدد فرماتے ہیں۔ روز بچوں کے لئے روزی مل جاتی ہے۔ رفوگر کا کام ایسا ہے نیا سوٹ خراب ہو جائے اور جسے درزی بھی درست نہ کرسکے وہ رفو کے لئے ہمارے پاس آتے ہیں تو ہم اس طرح رفو کر دیتے کہ کپڑے میں کٹ نظر نہیں آتا۔ یہ بہت باریکی کا کام ہوتا ہے۔ مہنگائی کے اس دور میں مکان کا کرایہ اور بچوں کے اخراجات ادا کرنے کے بعد مشکل سے گزارہ ہو رہا ہے۔ محنت کرنا ہر شخص کا فرض ہے۔ اللہ تعالیٰ رزق عطا کرتے ہیں۔