پی ایم اینڈ ڈی سی نے ڈیجیٹیلائزیشن پر عملدرآمد شروع کر دیا
لاہور(نیوزرپورٹر)پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل ( پی ایم اینڈ ڈی سی ) نے کام میں بہتر ی لانے کے لئے نظام کی ڈیجیٹیلائیزیشن پر عمل درآمد شروع کردیا ۔ اس ضمن میں پی ایم ڈی سی کونسل کے چیئر مین میاں شاکر اللہ جان کی صدارت میں اجلاس منعقد ہواتاکہ ادارہ کے کام میں تیزی کے لئے ڈیجیٹیلائزیشن کا نظام لایا جاسکے۔ اجلاس میں ڈی جی فریجیل جاوید اور پاکستان نیشنل انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے بلال عباسی منصوبے کے سربراہ بلال عباسی نے نئے ڈیجیٹلائزیشن نظام کی تنصیب کے بارے میں بریفنگ دی۔