گورنمنٹ کالج ٹاون شپ میں ”طلباءمیں ذوق مطالعہ کا فقدان“ کے موضوع پر سیمینار

لاہور (سٹاف رپورٹر) تعمیر کردار سوسائٹی گورنمنٹ کالج ٹاﺅن شپ لاہور کے زیرِ اہتمام ”طلباءمیں ذوق ِ مطالعہ کے فقدان کے موضوع پرسیمینار “ پرنسپل گورنمنٹ ٹاﺅن شپ کالج ڈاکٹر اعجاز بٹ کی صدارت میںمنعقد کیا گیا جس مےں مقررےن نے طلباءمےں ذوقِ مطالعہ کے فقدان کے موضوع پر گفتگو کی ۔ تقرےب کے مہمان اعزاز ڈاکٹر محمد اجمل نےازی تھے جبکہ مہمانِ خصوصی ابصار عبدالعلی ڈائرےکٹر حمےد نظامی پرےس انسٹےٹےوٹ‘ تھے۔ دےگر مہمانانِ گرامی مےں ڈاکٹر مختار احمد عزمی، ڈاکٹر نواز حسن زےدی اور حمےرا ممتاز شامل تھے۔ ابصار عبدالعلی نے حاضرےن مےں کتاب کی اہمےت اور مطالعہ کی عادت افادےت کے حوالے سے معلومات افزا گفتگو کی ڈاکٹر اجمل نےازی نے گفتگو کرتے ہوئے طلباءو طالبات کو تلقےن کی کہ وہ کتاب سے دوستی قائم کرےںکےونکہ سب سے پائےدار دوستی ےہی ہے۔ پرنسپل ڈاکٹر محمد اعجاز بٹ نے تمام مہمانانِ گرامی کا شکرےہ ادا کیا اور پروفےسر محمد رےاض احمد شےخ صدرِ شعبہ اُردو کو تقرےب کے کامےاب انعقاد پر مبارکباد پےش کی آپ نے اپنے خطاب مےں مزےد کہا کہ وہ قومےں جو کتاب کو دوست رکھتی ہےں اور مطالعہ کو اپنے عادت بناتی ہےں وہ تارےخ کے اوراق مےں نہ صرف سُرخرو ہوتی ہےں۔