پیپلز پارٹی اور اتحادیوں نے ہمیشہ تصادم کی راہ اپنائی ہے: ڈاکٹر وسیم اختر

پیپلز پارٹی اور اتحادیوں نے ہمیشہ تصادم کی راہ اپنائی ہے: ڈاکٹر وسیم اختر

لاہور(خصوصی نامہ نگار)امیر جماعت اسلامی پنجاب ڈاکٹر سید وسیم اختر نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی اور اس کے اتحادیوں نے ہمیشہ تصادم کی راہ اپنا ئی ہے، زرداری حکومت نے لاقانونیت،کرپشن اور بے روزگاری کے وہ بیج بوئے ہیں جس کا پھل قوم ،بلوچستان اور کراچی میں ٹارگٹ کلنگ کی صورت میں وصول کررہی ہے، پورا ملک مفلوج ہوگیا ہے۔سکیورٹی ادارے ناکام اور حکومت کے کان پر جوں تک نہیں رینگتی۔ پاکستان کی تاریخ میںپیپلز پارٹی کا دور سیاہ ترین دور ہے، معیشت تباہ وبرباداور ملکی سلامتی داﺅ پر لگی ہے،بھارت بارڈر پر دانت تیز کررہاہے اور ہمارے حکمران اسے پسندیدہ ملک قرار دے رہے ہیں، ہر شخص عدم تحفظ کا شکار ہے، تمام ادارے ناکام ہوچکے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار مختلف تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے۔