پنجاب میں نئے صوبوں کیخلاف درخواستوں کی سماعت 25فروری تک ملتوی

لاہور (وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس خالد محمود خان نے پنجاب میں ممکنہ نئے صوبے کے خلاف دائر رٹ درخواستوں کی سماعت 25فروری تک ملتوی کر دی۔ ان درخواستوں میں نئے صوبے کی تشکیل کے لئے بنائے گئے پارلیمانی کمشن کی آئینی حیثیت کو چیلنج کیا گیا ہے۔