پاکستان‘ چین اور ایران کی تکون سے امریکہ خائف ہے: فضل کریم

پاکستان‘ چین اور ایران کی تکون سے امریکہ خائف ہے: فضل کریم

لاہور(خصوصی نامہ نگار) سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ فضل کریم نے کہا ہے کہ سلگتا کوئٹہ اور جلتا کراچی قومی قیادت کو پکار رہا ہے، گوادر بندرگاہ کا انتظام چین کو دینا تاریخی فیصلہ ہے، پاکستان، چین اور ایران کی تکون سے امریکہ خائف ہے، چین کو گوادر تک پہنچنے سے روکنے کے لیے بلوچستان میں آگ بھڑکائی جا رہی ہے۔ دہشت گردوں کی پشت پناہی اور ان کی اندرونی و بیرونی فنڈنگ ختم کی جائے۔ ریاستی اداروں کو گڈ طالبان اور بیڈ طالبان کی تفریق سے نکلنا ہو گا۔