پاکستان آگہی پروگرام، طلبہ و اساتذہ کا ایوان کارکنان تحریک پاکستان کا دورہ موبائل یونٹوں کے سکولوں میں لیکچر

 لاہور(خصوصی رپورٹر) گورنمنٹ اصلاح معاشرہ بوائز ہائی سکول واسا کالونی شادباغ کے طلباءاور اساتذہ نے نظریہ¿ پاکستان ٹرسٹ کے پاکستان آگہی پروگرام کے سلسلہ میں ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان شاہراہِ قائداعظمؒ کا مطالعاتی دورہ کیا اور تحریکِ پاکستان کی تصویری گیلری کا مشاہدہ بھی کیا۔ دریں اثناءموبائل نظریاتی تعلیمی یونٹس نے دو قومی نظریہ پر لیکچر دینے کے لیے مدرسہ برکات القرآن رحمانی مےاں مےر کالونی، الفلاح اکےڈمی اپر مال سکےم کےنال بنک‘ سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ گرلز ہائی سکول ہربنس پورہ‘ گورنمنٹ پرائمری سکول المدےنہ ٹاﺅن ہربنس پورہ‘ گورنمنٹ گرلز ہائی سکول فےض پور خورد ضلع شےخوپورہ‘ گورنمنٹ بوائز ہائی سکول فےض پور خورد ضلع شےخوپورہ‘ گورنمنٹ ماڈل مڈل سکول‘ اعوان ٹاﺅن، گورنمنٹ پرائمری سکول اعوان ٹاﺅن‘ کا وزٹ کیا۔ ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان لاہور اور مذکورہ بالا تعلیمی اداروں میں مستفید ہونے والے اساتذہ اور طلبہ کی مجموعی تعداد1189تھی۔