نواز شریف سے طلال اکبر بگٹی کل ملاقات کریں گے

لاہور (این این آئی) مسلم لیگ ن کے سربراہ نوازشریف سے جمہوری وطن پارٹی کے سربراہ نوابزادہ طلال اکبر بگٹی کل جمعہ جاتی عمرہ رائے ونڈ میں ملاقات کریں گے۔ جمہوری وطن پارٹی کے ترجمان مدنی بلوچ کے مطابق نواز شریف اور طلال اکبر بگٹی کے درمیان ملاقات میں ملک کی مجموعی خصوصاً بلوچستان کی صورتحال، نگران حکومت، آئندہ عام انتخابات میں اکٹھے چلنے کے حوالے سے معاملات پر تبادہ خیال کیا جائے گا۔