میرے خلاف مقدمہ درج کرانا پست اور جمہوریت کش سوچ کا نتیجہ ہے: شوکت بسرا

لاہور (خصوصی رپورٹر) پنجاب اسمبلی میں ڈپٹی اپوزیشن لیڈر شوکت بسرا نے کہا ہے کہ حق و باطل کے معرکہ کا فیصلہ میڈیا کر چکا ہے، اب میرے خلاف مقدمہ درج کرانا پست اور جمہوریت کشی سوچ کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں نے پنجاب کے حکمرانوں کے کرتوتوں سے پردہ اٹھایا ہے، ہم تختہ دار کے سائے تلے بھی آمریت پسندوں کے خلاف زبان کھولتے رہیں گے۔