لاہورکے علاقے شاہدرہ کے اسکول میں آگ لگنے سے ایک ٹیچراوراکیس بچے جھلس گئے۔

لاہورکے علاقے شاہدرہ کے اسکول میں آگ لگنے سے ایک ٹیچراوراکیس بچے جھلس گئے۔

سکول میں آتشزدگی کی اطلاع ملنے پرفائربریگیڈ کی گاڑیاں موقع پرپہنچ گئی اورآگ بجھانے کا عمل جاری ہے، ریسکیو ذرائع نے بتایا کہ اسکول کے ایک کلاس روم میں گیس ہیٹر کی وجہ سے لگنے والی آگ نے بڑے حصے کواپنی لپیٹ میں لے لیا ،آتشزدگی کے نتیجے میں ایک ٹیچراوراکیس بچے جھلس گئے جنہیں ریسکیوٹیموں نے اسپتال منتقل کردیا،،، ذرائع کے مطابق متاثرہ بچوں کی عمریں دس سے بارہ سال کے درمیان ہیں۔