قیصر شریف جماعت اسلامی پاکستان کے ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات مقرر

قیصر شریف جماعت اسلامی پاکستان کے ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات مقرر

لاہور (خصوصی نامہ نگار) امیر جماعت اسلامی سید منور حسن نے سابق طالبعلم رہنما قیصر شریف کو ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات جماعت اسلامی مقرر کیا ہے جنہوں نے آج سے اپنے فرائض انجام دینے شروع کر دئیے ہیں۔ قیصر شریف سیکرٹری جنرل شباب ملی کی ذمہ داری پر پہلے سے فائز ہیں۔ یاد رہے کہ قیصر شریف مرکزی سیکرٹری اطلاعات اسلامی جمعیت طلبہ ڈپٹی سیکرٹری جنرل اسلامی جمعیت طلبہ، اسلامی جمعیت طلبہ کے ناظم صوبہ پنجاب، ناظم جامعہ پنجاب اور طلباءاساتذہ کی جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے ترجمان کی ذمہ داریوں پر فائز رہے ہیں۔