طاہر القادری کی جمہوریت کیخلاف سازشیں ناکام ہو گئیں: چودھری عبدالغفور

لاہور(خصوصی رپورٹر)صوبائی وزےر پلاننگ اےنڈ ڈوےلپمنٹ چوہدری عبد الغفور خاں نے کہا ہے کہ طاہر القادری کی جمہوریت کے خلاف سازشیں ناکام ہو گئیں اب وہ واپس بیرون ملک جا رہے ہیں، ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ عوام نے انہیں مسترد کر دیا ہے، عام انتخابات میں شکست کے خوف سے وہ پاکستان چھوڑ رہے ہیں، طاہر القادری جو ایجنڈا لے کر آئے تھے وہ ناکام ہو گیا ہے، عام انتخابات التواءمیں ڈالنے والوں کا مستقبل التو اءمیں چلا گیاہے، عوام نے ایک بار پھر جمہوریت پسندی کا ثبوت دیا ہے اور جمہوریت کے خلاف سازش کو ناکام بنا دیا ہے۔