جنوبی پنجاب کے مخالفین عوامی امنگوں کا خون کر رہے ہیں: راجہ ریاض

لاہور (خصوصی رپورٹر)پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور پیپلز پارٹی کے رہنما راجہ ریاض احمد نے کہا ہے کہ جنوبی پنجاب صوبہ کی مخالفت کرنے والے وہاں کے عوام کی امنگوں کا خون کر رہے ہےں ،وہاں کے لوگ سمجھتے ہیں کہ نئے صوبے کا قیام انکی محرومیوں کے ازالے کا واحد حل ہے۔ گزشتہ روز نوائے وقت سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے مذید کہا کہ شریف برادران کا دو صوبوں کا مطالبہ درحقیقت بہاولپور- جنوبی پنجاب صوبہ بنانے کی تحریک کو ناکام بنانے کی سازش ہے۔