اسلام بہت جلد پوری دنیا پر غالب آ جائے گا: ڈاکٹر اشرف آصف جلالی

لاہور(خصوصی نامہ نگار) بانی ادارہ صراط مستقیم ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے افریقہ کے دورے سے وطن واپسی پر ائیر پرٹ پراستقبال کیلئے آئے ہوئے کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پندرہویںصدی کا مسلمان بھی حضرت محمد سے جس قدر محبت کر رہا ہے اور آپکے اسوہ حسنہ کی طرف متوجہ ہو رہا ہے ۔اس سے قوی اُمید کی جاسکتی ہے کہ بہت جلد اسلام پوری دنیا پر غالب آ جائے گا۔