دہشت گردی کیخلاف پاک فوج کے اقدامات پر قوم سلام پیش کرتی ہے: ارسلان علی
لاہور (پ ر) مسلم لیگ ن کے چیف کوارڈینیٹر آف یوتھ ارسلان علی نے سانحہ پشاور کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ معصوم بچوں اور اساتذہ کو شہید کرنے کے واقعہ نے پوری قوم کو ہلاک کر رکھ دیا۔ اب قوم کو متحد ہونا ہو گا۔ معصوم جانوں پر حملہ کرنے والے انسانیت کے دشمن ہیں۔ معصوم پھولوںسے خون کی ہولی کھیلنے والے انسان کہلانے کے بھی حقدار نہیں اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم افواج پاکستان کو دہشت گردی کے فوری خاتمے کے لئے مثبت اقدامات پرسلام پیش کرتے ہیں۔