ایل ڈی اے میں تقرر و تبادلے
لاہور ( سپیشل رپورٹر)ڈائریکٹر کچی آبادیز ایل ڈی اے خواجہ محمد علی ڈائریکٹر ایڈمن اینڈ فنانس ٹیپا تعینات ، اسسٹنٹ ڈائر یکٹر(لا )سحر چودھری کو محکمہ قانون و پارلیمانی امور میں بطور اسسٹنٹ ڈسٹرکٹ اٹارنی ذمہ داریاں سنبھالنے کے لئے ایل ڈی اے سے ریلیو کر دیا ہے -دریں اثناء یکم جولائی 2014ء سے اب تک ڈیوٹی سے بلا اجازت غیر حاضری کی بنا پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر (ٹائون پلاننگ ) فائزہ اشرف کو ملازمت سے برطرف کر دیا گیا -