پنجاب پیرا میڈیکس الائنس کی جنرل کونسل کا اجلاس، سانحہ پشاور پر تعزیت
لاہور (نیوزرپورٹر ) پنجاب پیرامیڈیکس الائنس کی جنرل کونسل کا تعزیتی اجلاس سر گنگا رام ہسپتال میں صوبائی چیئر مین ملک منیر احمد کی زیرِ صدارت ہوا جس میں نجیب الرحمان صدیقی سر پرست، سلطان محمود بھٹی سرپرستِ اعلیٰ، میاں محمود سینئر رہنما، اختر جوئیہ سینئر رہنما ، انیس الرحمان، ملک یوسف، حافظ دلاور ،عاشق غوث، صدر سر گنگا رام ہسپتال طلعت سجاد ، ترجمان شعیب انور چوہدری و دیگر صوبائی و ضلعی عہدیداران نے شرکت کی۔ اجلاس میں سانحہ پشاور کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی۔