سانحہ پشا ور نے سا ری قوم کو سوگوار کر دیا: ثمینہ گھرکی
لاہور(خبر نگار) پیپلز پارٹی لاہور کی صدر ثمینہ خالد گھرکی نے کہا کہ پشاور سانحہ پاکستان کے لئے بہت بڑا سانحہ ہے جس نے پوری قوم کو سوگوار کر کے رکھ دیاہے بچوں کو خون میں نہلانے والوں کو کیفرکردار تک پہنچایاجائے ۔ملک اس وقت حالت جنگ میں ہے۔ ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت دشمن ہمارے مستقبل کو ختم کررہے ہیں ۔سانحہ پشاور میں اگر بیرونی ہاتھ ملوث ہے تو اسے بے نقاب کرناچاہئے۔ انہوں نے کہاکہ دہشت گردی کے خاتمے کے لئے تیار ہیں ہمیں اپنے بہترمستقبل کومحفوظ بنانے کے لئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کرنا ہوں گے ملکی سلامتی اور عوام کے جان ومال کے تحفظ کے لئے اتحادویکجہتی کامظاہرہ قابل تحسین ہے امن کے لئے سب کو مل کرکام کرنے کی ضرورت ہے پیپلز پارٹی ملک میں قیام امن کے لئے حکومت کا ہر محاز پر ساتھ دے گی اور اس ایشو پر حکومت کو تنہا نہیں چھوڑے گی۔