لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالتوں میں 108مقدمات زیرسماعت
لاہور (وقائع نگار خصوصی) لاہورکی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالتوں کے ججز نے دہشت گردوں سمیت دیگرکیسزکا مکمل ریکارڈ لاہور ہائیکورٹ کو بھجوا دیا ہے۔ لاہور کی انسداد دہشت گردی کی تین عدالتوں میں 108مقدمات زیر سماعت ہیں۔ لاہور ہائیکورٹ نے چیف جسٹس پاکستان کے حکم پر ملک بھر کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالتوں کے ججز سے دہشت گردوں کے کیسز سمیت دیگر کا ریکارڈ طلب کیا تھا۔ رپورٹ کے مطابق انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نمبر1میں دو ماہ قبل جج امتیاز حسین کا تبادلہ ہوگیا تھا جس کے بعد جج کی تقرری نہیں ہو سکی حالانکہ اس عدالت میں دہشت گردوں کے ہائی پروفائل مقدمات زیر سماعت ہیں جبکہ عدالت نمبر 2 میں 41، عدالت نمبر 3 میں 34 اور عدالت نمبر 4میں کل 33 مقدمات زیر سماعت ہیں۔
لاہور/ خصوصی عدالتیں