(ن) لیگ میں دھڑے بندی کی خبریں پراپیگنڈہ ہے: رانا تنویر
لاہور(خبر نگار)وفاقی وزےر دفاعی پیداوار رانا تنوےر حسین نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن)میں دھڑے بندی کی خبریں صرف پراپیگنڈہ ہیں حقیقت میں ایسا کچھ نہیں حکومت اور اداروں کے درمیان محاذ آرائی کی خبریں بے بنیاد ہیں یہ ٹکراو صرف میڈیا پر نظر آرہاہے۔ عوام عمران خان کی غیر سنجیدہ سیاست اور انتشار پسند رویے سے تنگ آچکے ہیں ۔ انتشار کی سیاست کرنے والے ناکام رہیں گے آنے والے انتخابات میں مسلم لیگ ن ملک گیر کامیابی حاصل کرے گی۔ حکومت کی مثبت اقتصادی پالیسیوں کے باعث ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں ریکارڈ اضافے کے ساتھ ساتھ پاکستان میں اربوں ڈالر کی غےر ملکی سرمایہ کاری ہو ئی جو کہ حکومت کی کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
حکومت اور ادروں کے درمےان ٹکراﺅ نہیں ہو گا محاذ آرائی صرف میڈ ےا پر ہی نظر آرہی ہے مسلم لیگ (ن) نے الیکشن 2013ءمیں جو قوم سے وعدے کئے تھے انہیں ایک ایک کر کے پورا کےا جارہا ہے ۔