عطا اللہ شاہ بخاری کا یوم وفات آج منایا جائیگا
لاہور (خصوصی نامہ نگار) تحریک آزادی کے نامور رہنما مجلس احرار ِاسلام کے بانی امیر شریعت سید عطاء اللہ شاہ بخاری کے یوم ِ وفات آج 21) اگست( ملک بھر میں ’’یومِ امیر شریعت‘‘ کے طور پر منایا جائے گا، مجلس احرارِ اسلام پاکستان کے امیر مرکزیہ سید عطاء المہیمن بخاری اور سیکرٹری جنرل عبداللطیف خالد چیمہ نے مجلس احرارِاسلام اور تحریک تحفظ ختم ِنبوت کی جملہ ماتحت شاخوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ ’’یومِ امیر شریعت‘‘ پر اجتماعات سیمینارز اور اجلاس منعقد کریں۔ ’’امیر شریعت سیمینار‘‘ آج بعد نماز مغرت ایوانِ احرار نیو مسلم ٹائون لاہور میں ہو گا۔