کارکن قیادت کیخلاف کوئی غیرآئینی اقدام برداشت نہیں کرینگے: خواجہ محمود احمد
لاہور (خصوصی رپورٹر) مسلم لیگ (ن) ورکرز آرگنائزیشن نے وزیراعظم نواز شریف اور وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کارکن اپنے لیڈروں کے خلاف کسی آئینی اقدام کو برداشت نہیں کریں گے۔ گذشتہ روز آرگنائزیشن اجلاس خواجہ محمود احمد کی صدارت میں منعقد وا جس میں آرگنائزیشن سیکرٹری طیبہ فاروق، سلیم صادق، نائلہ عمر، وسیم بٹ، غزالہ نصرت بیگ ودیگر نے بھی خطاب کیا۔