دھرنوں اور دھونس سے تبدیلی نہیں آئے گی: غلام حسین شاہد
لاہور (خصوصی رپورٹر) مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ پنجاب کے صدر میاں غلام حسین شاہد نے کہا ہے کہ دھرنوں اور دھونس سے تبدیلی نہیں آئے گی۔ آزادی اظہار اور احتجاج کے نام پر ملک میں خلفشار پیدا کرنے والے پاکستان کے دوست نہیں دشمن ہیں۔ وہ مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ کے ایک اعلیٰ سطحی اجلاس سطحی اجلاس سے خطاب کر رہے تھے۔