گندم کٹائی مہم، وزیراعلی کو روایتی پگ پہنائی گئی

گندم کٹائی مہم، وزیراعلی کو روایتی پگ پہنائی گئی

لاہور(خصوصی رپورٹر)وزیراعلیٰ شہباز شریف کو قصور کے گاﺅں فتح پور مےںگندم کٹائی مہم 2017ءکے افتتاح سے قبل پنجاب کی روایتی پگ پہنائی گئی اور وزیراعلی نے یہ پگ پہن کر گندم کٹائی مہم کا افتتاح کیا- وزیراعلی نے کاشتکاروں کو مبارکباد دی، اس موقع پر موجود کاشتکاروں نے وزیراعظم نواز شریف زندہ باد، وزیراعلی پنجاب شہباز شریف زندہ باد اور دیکھو دیکھو کون آیا، شیر آیا، شیر آیا کے نعرے لگائے- وزیراعلی نے ایک بار پھر بے بنیاد الزامات لگانے والے بعض سیاسی عناصر کو آڑے ہاتھوں لیا اور کہاکہ شفاف ترین وزیراعظم نوازشریف کی ذات پر انگلیاں اٹھانے والے پہلے اپنے گریبان میں جھانکیں۔