ڈاکٹر توقیر شاہ کی خدمات 17 فروری سے وفاق کے سپرد کر دی گئیں

لاہور (سپیشل رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب کے سابق سیکرٹری ڈاکٹر توقیر شاہ کو پنجاب سے ریلیو کر دیا گیا ہے۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے پنجاب حکومت کو لیٹر لکھا تھا کہ جس میں کہا گیا تھا کہ پنجاب میں تعینات ایڈمنسٹریٹو سروس کے گریڈ 20 کے افسر ڈاکٹر توقیر شاہ کی خدمات وفاقی حکومت کے سپرد کر دی جائیں جس پر محکمہ سروسز جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ نے پرانی تاریخوں میں نوٹیفکیشن کرکے ڈاکٹر توقیر شاہ کی خدمات 17 فروری سے ہی وفاقی حکومت کے سپرد کر دی ہیں۔ واضح رہے کہ ڈاکٹر توقیر شاہ کو 20 جون 2014 کو سانحہ ماڈل ٹاون کے بعد الزامات لگنے پر وزیر اعلی پنجاب کے حکم پر او ایس ڈی لگا دیا گیا تھا۔