پیپلز پارٹی انسانی حقوق ونگ کے رہنمائوں کی وارڈ نمبر 7 میں انتخابی مہم

لاہور(خبر نگار) پیپلز پارٹی انسانی حقوق ونگ لاہور کے رہنما نصیر احمد، پی پی 140 کے صدر چوہدری حسن لادھی، یامین خان آزاد، اختر شاہ نے پیپلز پارٹی وارڈ نمبر7 کے نامزد امیدوار چوھدری عمران بھٹی کی ڈور ٹو ڈور کمپین اور نادرہ آباد میں محمد ریاض بھٹی کی رہائش گاہ پر کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ ن کے وزراء ایم پی این ایز اور حکومتی مشینری کے استعمال کے باوجود عوام ان پر اعتماد کرنے کو تیار نہیں ہیں۔