پنجاب یونیورسٹی کی خبریں

لاہور (سٹاف رپورٹر)پنجاب یونیورسٹی کے زیر اہتما م ایم اے /ایم ایس سی پارٹ ٹو سالانہ 2015ء اور ایم اے ایجوکیشن پارٹ ٹو (ایلیمنٹری، سیکنڈری، جنرل) سپلیمنٹری 2014ء اور اینول2015ء کے امتحانات بالترتیب 9اور11جون2015ء سے شروع ہوں گے۔ ٭ پنجاب یونیورسٹی ڈیپارٹمنٹ آف انفارمیشن مینجمنٹ کے زیر اہتمام ، پنجاب یونیورسٹی لائبریری ، نیشنل بک فائونڈیشن اور ایلومینائی ایسو سی ایشن کے اشتراک سے ورلڈ بک ڈے کے موقع پر کل 10:30بجے ڈیپارٹمنٹ آف انفارمیشن مینجمنٹ سے انسٹی ٹیوٹ آف ایجوکیشن اینڈ ریسرچ تا انڈر گریجوئیٹ سٹڈی سنٹر تک آگاہی واک کا انعقاد کیا جائے گابعد ازاں الرازی ہال میں سیمینار بھی ہوگا۔٭پنجاب یونیورسٹی شعبہ فلاسفی کے زیر اہتمام اقبال میموریل لیکچر 2015کے سلسلے میں ’’انسان اور معاشرہ ۔۔۔اقبال کی نظر میں ‘‘ کے موضوع پر ایک روزہ سیمینار آج10:30پر الرازی ہال میں منعقد ہوگا تقریب کی صدارت وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر مجاہد کامران کریں گے جبکہ پروفیسر ڈاکٹر نعیم احمد موضوع پر روشنی ڈالیں گے۔