پاکستان میں بڑے پیمانے پر بیرونی سرمایہ کاری انتہائی خوش آئند ہے: عبدالوہاب روپڑی

لاہور (خصوصی نامہ نگار) جماعت اہل حدیث کے رہنما مولانا عبدالوہاب روپڑی، مولانا شکیل الرحمن ناصر نے کہا ہے کہ پاکستان میں بڑے پیمانے پر بیرونی سرمایہ کاری انتہائی خوش آئند ہے۔ پاکستان کی ـڈوبتی معیشت کو سہارا دینے کے لیے حکومتی کوششیں تسلی بخش ہیں۔ بین الاقوامی تعلقات میں تیزی سے پاکستانی معیشت کو بھرپور سپورٹ ملے گی۔ مولانا عبدالوہاب روپڑی نے کہا کہ چینی صدر کا دورہ انتہائی خوش آئند ہے۔