پاکستانی قوم پاک چین دوستی پر فخر محسوس کرتی ہے: اعجاز چودھری

لاہور (خصوصی رپورٹر) تحریک انصاف پنجاب کے صدر اعجاز احمد چودھری نے کہا ہے کہ تحریک انصاف چین کے صدر کے دورہ کا خیر مقدم کرتی ہے پاک چین دوستی کے ٹو کے پہاڑیوں سے بلند اور سمندر کی گہرائیوں سے زیادہ گہری ہے پاکستان کی خارجہ پالیسی میں اور تاریخی تعلقات میں چائنہ کی اہم حیثیت ہے انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم پاک چین دوستی پر فخر محسوس کرتی ہے وہ گزشتہ روز مہمان چینی صدر شی چن پنگ کے دورہ پاکستان پر تبصرہ کر رہے تھے۔