پانچویں اور آٹھویں کے امتحان میں فیل ایک لاکھ بچوں کو پروموٹ کرنیکا فیصلہ

لاہور (سٹاف رپورٹر) پنجاب حکومت نے پانچویں اور آٹھویں کے امتحان میں فیل ہونے والے 1لاکھ بچوں کو اگلی کلاسوں میں پروموٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے البتہ جن بچوں کو پروموٹ کیا جائے گا انہیں گرمیوں کی چھٹیوں میں دوبارہ پیپر دینے ہونگے۔ معلوم ہوا ہے کہ سیکرٹری سکول کے نوٹیفکیشن کے مطابق پانچویں کلاس کے مجموعی طور پر 5مضامین  کے امتحان میں سے 2 میں فیل ہونے والے بچوں کو اگلی کلاس میں پروموٹ کرنے کے احکامات دئیے گئے ہیں جن 2 مضامین میں بچے فیل ہوئے انہیں آئندہ گرمیوں کی چھٹیوں میں دوبارہ امتحان دینا ہو گا اور دونوں مضامین پاس کرنے ہونگے۔ جبکہ آٹھویں جماعت کے مجموعی طور پر 5مضامین کے امتحان میں  سے 1مضمون میں فیل ہونے والے تمام بچوں کو بھی اگلی کلاس میں پروموٹ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ان پروموٹ ہونیوالے تمام بچوں کو بھی گرمیوں کی چھٹیوں میں فیل شدہ مضمون کا امتحان پاس کرنا ہو گا۔