وارڈ نمبر 9 میں مسلم لیگ ن کے امیدوار نعیم شہزاد بھٹی کی ریلی

لاہور(خصوصی رپورٹر) لاہور کنٹونمنٹ بورڈ وارڈ نمبر 9 سے مسلم لیگ (ن) کے نامزد امیدوار نعیم شہزاد بھٹی کی حمایت میں سینکڑوں موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں پر مشتمل ریلی نکالی گئی ریلی میں یوسف بھٹی، چوہدری صابر نمبردار، رانا ذوالفقار، نصراللہ بھٹی، طارق ناگی، چوہدری لطیف پہلوان، چوہدری فرمائش ڈوگرا سمیت دیگر مسلم لیگی عہدیداران اور کارکن موجود تھے ریلی ٹبہ سے گوہاوا، چاچو والی اور مختلف دیاتوں سے ہوتی ہوئی مانانوالہ پہنچی۔ نعیم شہزاد بھٹی نے اجتماع سے خطاب کیا کہ 25 اپریل کو جیت ہماری ہی ہو گی۔