ملک کے مسائل کے ذمہ دار سیاستدان ہیں: علامہ عبدالخالق اسدی

لاہور (خصوصی نامہ نگار) مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ عبدالخالق اسدی نے کہا ہے کہ حکمران عوام دشمن پا لیسوں سے خود اپنے پائوں پر کلہاڑی مار رہے ہیں‘ مسلم لیگ(ن) قوم سے انتخابات میں کیے جانیوالے وعدوں کو پورا نہیں کرسکتی تو اقتدار سے فوری الگ ہوجائے تاکہ ملک کو مزید تباہی اور بر بادی سے بچایا جا سکے۔ پاکستان میں دہشت گردی اور انتہا پسندی سمیت جو بھی مسائل ہیں انکے اصل ذمہ دار وہ سیاستدان ہیں۔