لاہور ہائیکورٹ کاکنٹونمنٹ بورڈ الیکشن کے آزاد امیدوار کو گرفتار کرنیکا حکم

لاہور ( اپنے نامہ نگار سے) لاہور ہائی کورٹ نے کنٹونمنٹ بورڈ کے وارڈ نمبر 8 سے آزاد حیثیت میں انتخاب لڑنے والے امیدوار کو گرفتار کر کے عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیدیا ہے۔ درخواست گذار کے مطابق آزاد امیدوار دلشاد اکبر کیخلاف 20 مقدمات درج ہیں جن میں اسکی ضمانت بھی خارج ہوچکی ہے۔ فاضل عدالت نے درخواست کی سماعت کے بعد دلشاد اکبر کی گرفتاری کا حکم جاری کرتے ہوئے اسے 28 اپریل کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیدیا۔ فاضل عدالت دلشاد اکبر کو گرفتار نہ کرنے پر ایس پی مستنصر علی کی سرزنش بھی کی۔