لاہور کنٹونمنٹ بورڈز کے انتخابات میں تمام پولنگ سٹیشنز پر فوج تعیناتی کا فیصلہ

لاہور(خبرنگار) لاہور کنٹونمنٹ بورڈز کے انتخابات میں تمام پولنگ سٹیشنز پر فوج تعینات ہوگی۔ ذرائع کے مطابق والٹن کنٹونمنٹ بورڈ کے 196 اور لاہور کنٹونمنٹ بورڈ کے 94 پولنگ سٹیشنوں پر فوج تعینات کا فیصلہ اعلیٰ سطح اجلاس میں ہوا فوج کے علاوہ پولنگ سٹیشنوں پر پولیس کی بھاری نفری بھی تعینات ہوگی۔یہ پہلے جماعتی بلدیاتی انتخابات ہیں اور پاکستان میں بلدیاتی انتخابات میں لڑائی اور جھگڑا معمول رہا ہے الیکشن کمشن نے بیلٹ پیپر کی چھپائی مکمل کرلی ہے اور آج یہ بیلٹ پیپر ریٹرننگ افسران کے حوالے کردئیے جائیں گے۔