لاہور پریس کلب میں میڈیکل کیمپ

لاہور (پ ر) لاہور پریس کلب کی گورننگ باڈی نے معزز ممبران اور ان کی فیملیز کیلئے میڈیکل کیمپ کا اہتمام کیا جس میں ماہر امراض جگر و معدہ پروفیسر ڈاکٹر محمد سعید کھوکھر چائلڈ سپیشلسٹ ڈاکٹر محمد راشد ایوب چیسٹ سپیشلسٹ ڈاکٹر محمد عقیل الرحمان اور جنرل سرجن ڈاکٹر منیر عمران نے شرکت کی میڈیکل کیمپ میں امراض قلب و سینہ امراض جلد امراض گردہ مثانہ امراض جگہ و معدہ امراض شوگر و بلڈ پریشر امراض اطفال امراض ہڈی و جوڑ بلڈ شوگر کے ٹیسٹ کئے گئے اور مریضوں کو مفت ادویات بھی فراہم کی گئیں۔