عمران خان کی کینٹ میں ریلی کا شیڈول تبدیل اب 23 اپریل کو نکالی جائے گی

عمران خان کی کینٹ میں ریلی کا شیڈول تبدیل اب 23 اپریل کو نکالی جائے گی

لاہور(خصوصی رپورٹر)تحریک انصاف کے چئرمین عمران خان نے لاہور کنٹونمنٹ کے علاقوں میں ریلی نکالنے کا پروگرام تبدیل کر دیا ہے اور اب وہ 22اپریل کی بجائے 23اپریل کو لاہور آئیں گے۔ عمران خان23اپریل کو 2بجے لاہور پہنچیںگے اور صدر بازار گول چکر، بھٹہ چوک، لالک چوک، پنجاب سوسائٹی ، فیروز پور روڈ اور والٹن روڈ پر پارٹی امیداواروں کے انتخابی دفاترکے باہرخطاب کرینگے۔