طارق محبوب کی سرکاری تحویل میں موت کی تحقیق کرائی جائے: علامہ ریاض

لاہور (خصوصی نامہ نگار) جماعت اہلسنّت کے مرکزی ناظم اعلی علامہ سید ریاض حسین شاہ نے کہا ہے کہ طارق محبوب کی سرکاری تحویل میں موت کا واقعہ تحقیق طلب ہے۔اس المناک سانحہ کی غیر جانبدارانہ تحقیق کی جائے۔کراچی کے ضمنی الیکشن کو میدان جنگ نہ بنایا جائے۔ امریکہ مشرق وسطی کا نقشہ تبدیل کرنے کی سازش کررہا ہے۔ یمن کو استعماری طاقتوں سے بچایا جائے۔