سید عبدالرحمن گیلانی کا اعزاز

لاہور (پ ر) ہلال احمر پنجاب کے سابق میڈیا منیجر، سید عارف نوناری کے بیٹے سید عبدالرحمن گیلانی نے منہاج القرآن (آغوش) ٹاؤن شپ لاہور سے قرآن پاک حفظ میں اول پوزیشن حاصل کی ہے۔ ان کی والدہ نشتر کالج لاہور میں لیکچرار ہیں۔ دی ایجوکیٹر محمڈن کیمپس جوہر ٹاؤن سے چھٹی جماعت میں بھی 95% نمبر حاصل کر کے نمایاں پوزیشن حاصل کی۔ وہ پہلی جماعت سے پنجم جماعت تک اول آتے رہے ہیں۔