رحیق عباسی کی شیخ رشید سے ملاقات

لاہور (خصوصی نامہ نگار) عوامی تحریک کے مرکزی صدر ڈاکٹر رحیق عباسی نے گزشتہ روز عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید سے ملاقات کی۔ دونوں رہنمائوں نے ملکی سیاسی صورتحال اور بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔ دونوں جماعتوں نے کنٹونمنٹ کے ساتھ عام بلدیاتی انتخابات میں متفقہ امیدوار کھڑے کرنے پر اتفاق کیا۔