حکیم راحت نسیم سوہدروی نیشنل کونسل طب کے صوبائی ممبر منتخب

لاہور (پ ر) نیشنل کونسل فار طب حکومت پاکستان کے انتخابات میں پنجاب کی نشست پر غیرسرکاری نتائج کے مطابق حکیم راحت نسیم سوہدروی ممبر کونسل منتخب ہو گئے۔ حکیم راحت نسیم سوہدروی ایسوسی ایشن فار ایسٹرن میڈیسن کے سینئر نائب صدر ہیں اور تحریک پاکستان کے ممتاز رہنما پروفیسر حکیم عنایت اللہ نسیم سوہدروی کے بیٹے پاکستان ایسوسی ایشن فار ایسٹرن میڈیسن لاہور کے صدر حکیم حافظ فضل امین سیکرٹری جنرل حکیم رفیق احمد صابر پاکستان طبی کانفرنس کے صدر اقبال احمد قریشی سیکرٹری جنرل حکیم منصور العزیز اور حکیم احمد سلیمی نے مبارکباد دی ہے