حکومت تعلیم کے فروغ کیلئے جامع پروگرام پر عمل پیرا ہے: رانا مشہود

حکومت تعلیم کے فروغ کیلئے جامع پروگرام  پر عمل پیرا ہے: رانا مشہود

لاہور (پ ر) صوبائی وزیر تعلیم رانا مشہود احمد خاں نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت تعلیم کے فروغ کیلئے ایک جامع پروگرام پر عمل پیرا ہے ہمارا مشن ہے کہ ’’پڑھو پنجاب پڑھو پنجاب‘‘ پروگرام کے تحت 2018ء تک کوئی بچہ بھی سکول سے باہر نہیں رہے گا۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار مون لائٹ سکول نسبت روڈ اور علامہ اقبال ٹاؤن لاہور کے پوزیشن ہولڈرز طلباء و طالبات سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ مون لائٹ سکول سسٹم تعلیمی میدان میں ایک منفرد پہچان رکھتا ہے۔