حوثی باغیوں کی بغاوت کو فرقہ وارانہ رنگ دیکر شیعہ سنی جنگ نہیں بننے دینگے: محمد احمد لدھیانوی و دیگر

لاہور (خصوصی نامہ نگار) تحریک دفاع حرمین شریفین پاکستان کا اعلیٰ سطحی مشاورتی اجلاس 4۔مئی پیر کو کراچی میں طلب کرلیا گیا ہے۔ علاوہ ازیں مولانا عبدالرئوف فاروقی ،مولانا زاہدالراشدی،مولانا محمد احمد لدھیانوی اور عبداللطیف خالد چیمہ نے مختلف مقامات پر خطابات کہا کہ مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ عالم اسلام کے مراکز ہیں اور ان مراکز کا دفاع امت مسلمہ کی بنیادی ذمہ داری ہے ،انہوں نے کہا ہے کہ حوثی باغیوں کی بغاوت کو سپانسر کرنے والی قوتیں دنیا کو امن سے دور کررہی ہیں۔