تحریک انصاف کی عبدالعلیم خان کی قیادت میں ریلی اور مختلف وارڈوں میں جلسے

لاہور (خصوصی رپورٹر) لاہور کنٹونمنٹ کے بلدیاتی انتخابات میں والٹن وارڈ 9میں پی ٹی آئی کے اُمیدوارشیخ بشارت علی کے حلقے میں تحریک انصاف کے کارکنوں نے ضلعی صدر عبدالعلیم خان کی قیادت میں بگیوں، گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں پر قینچی امرسدھو میں ایک بڑی انتخابی ریلی کا انعقاد کیا۔ ریلی میں حافظ فرحت عباس، شیخ بشارت علی اور میو برادری کے عمائدین شریک تھے۔ والٹن وارڈ 10میں پی ٹی آئی کے اُمید وار چوہدری اختر علی کے جلسے میں پی ٹی آئی کے ضلعی صدر عبدالعلیم خان کی موجودگی میں پیپلز پارٹی کے سابق کونسلر غلام سرور قصوری جبکہ میئو برادری کے برکت مئیو ،نصیر مئیو، عبدالمجید، عارف مئیو، محمد فریاد شیخ، ملک زاہد بشیر اور حاجی عمر دین مئیو جان محمد نے پی ٹی آئی کی حمایت کا اعلان کیا۔