تحریک انصاف خیبر پی کے میں کرپشن، اقربا پروری کے نئے ریکارڈ قائم کر رہی ہے: زعیم قادری

لاہور (خصوصی رپورٹر) حکومت پنجاب کے ترجمان سید زعیم قادری نے کہا ہے کہ خیبر پی کے کی حکومت نے تحریک انصاف کی قیادت کے ساتھ مل کر صوبے میں سرکاری افسروں سے گاڑیاں لے کر نیلام کرنے اور انہیں بھاری الائونسز دینے کے پروگرام کی آڑ میں کروڑوں روپے کی کرپشن کا منصوبہ تیار کیا ہے۔ انہو ں نے کہا کہ خیبر پی کے میں تحریک انصاف کی حکومت صوبے میں کرپشنٟ اقرباء پروری اور دوست نوازی کے نئے ریکارڈز قائم کر رہی ہے اور یہ منصوبہ بھی کرپشن کے اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔انہوں نے کہا کہ دراصل کے پی کے حکومت سرکاری گاڑیوں کی نیلامی کے پردے میں کروڑوں روپے کی مالیت کی گاڑیاں اپنے پسندیدہ لوگوں کو کوڑیوں کے مول دینا چاہتی ہے۔