برکات احمد نیاز سیالوی کی اہلیہ انتقال کر گئی

لاہور (خصوصی نامہ نگار) کونسل آف جرائد اہل سنت پاکستان کے سینئر نائب صدر برکات احمد نیاز سیالوی کی اہلیہ انتقال کر گئی۔ نماز جنازہ دربار حضرت داتا علی ہجویری پر ادا کی گئی۔ جنازے میں ملک بھر کی جید شخصیات اور علماء نے شرکت کی۔ جن میں علامہ محمد نعیم جاوید نوری، مفتی قیصر شہزاد نعیمی، ابوبکر اعوان ایڈووکیٹ، مفتی مسعود الرحمن، حاجی محمد ندیم، عظیم صلاح الدین قادری اور ضیاء الحق نقشبندی شامل تھے۔