بدامنی، کرپشن، بے حیائی کے خاتمہ کیلئے امانت دار قیادت کا انتخاب ناگزیر ہے: میاں مقصود

بدامنی، کرپشن، بے حیائی کے خاتمہ کیلئے امانت دار قیادت کا انتخاب ناگزیر ہے: میاں مقصود

لاہور (خصوصی نامہ نگار) امیرجماعت اسلامی لاہور میاں مقصود احمد نے کہا ہے کہ ملک پاکستان میں جاری بدامنی، کرپشن، بے حیائی کے خاتمے اور انصاف کی بالادستی کے لیے امانتدار قیادت کا انتخاب ناگزیر ہے۔ انھوں نے کہا کہ کنٹونمنٹ بورڈ کے انتخابات میں اب عوام کے پاس یہ موقع موجود ہے کہ وہ ان لوگوں کا انتخاب کریں جوان کی امانتوں کی حفاظت کرسکیں۔ ان شاء اللہ جماعت اسلامی پاکستان اللہ کی تائید اور عوام کے تعاون سے خوشحال اسلامی پاکستان کی تعمیرتک اپنی جدوجہد جاری رکھے گی۔