ایل ڈی اے کے 4 افسروں کے تقرر و تبادلے

لاہور (خصوصی نامہ نگار) لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے چار افسران کے تقرر و تبادلے۔ ایڈیشنل ڈائریکٹر جنر ل ( ہیڈ کوارٹر )کے دفتر میں تعینات اسسٹنٹ ڈائریکٹر ارشد پرویز کا تبادلہ ڈائریکٹوریٹ آف ایڈمنسٹریشن میں جبکہ وہاں سے اسسٹنٹ ڈائریکٹر جاوید اقبال کا تبادلہ ڈائریکٹوریٹ آف لینڈ ڈویلپمنٹ تھری۔ ڈائریکٹویٹ آف لا میں تعینات پرائیویٹ سیکرٹری شکیل احمد کا تبادلہ ڈائریکٹوریٹ آف لینڈ ڈویلپمنٹ فور میں کر دیا گیا ہے۔ ڈائریکٹوریٹ آف لینڈ ڈویلپمنٹ ون سے پرائیویٹ سیکرٹری نصیر احمد کے تبادلے کے احکامات منسوح کر دیئے گئے ہیں۔