ایل ڈی اے کے 10 کمرشل اور ایک رہائشی پلاٹ کی 4 کروڑ 15 لاکھ روپے میں نیلامی

لاہور (خصوصی نامہ نگار) لاہور ڈویلپمنٹ اتھار ٹی کے10کمر شل اورایک رہائشی پلاٹ مجموعی طور پر چار کروڑ 15 لاکھ 75 ہزار روپے میں نیلام کر دئیے گئے۔ نیلام عام کے دوران سب سے زیادہ بولی جوہر ٹائون کے بلاک جی فور میںواقع پونے دومرلے رقبے کے پلاٹ نمبر 797-ایچ کے لئے دی گئی۔