امریکہ میں گستاخانہ خاکوں کی نمائش عالم اسلام کیخلاف اعلان جنگ تصور ہو گی: آصف اشرف جلالی

لاہور(خصوصی نامہ نگار) سربراہ تحریک صراط مستقیم ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے کہا ہے کہ 3مئی کو گستاخانہ خاکوں کی نمائش کا انعقاد کرنا حد درجے کی منافقت اور کمینہ پن ہے۔ 3مئی کو امریکہ میں گستاخانہ خاکوں کی نمائش امت مسلمہ کے زخموں پر نمک چھڑکنے کے مترادف ہے۔ امریکی حکومت کی سرپرستی میں توہین رسالت کی مبینہ کاروائی اسلام کے خلاف اعلان جنگ تصور ہوگی۔ اگر امریکی حکومت نے گستاخانہ خاکے شائع کیے تو تحریک صراطِ مستقیم 3مئی کو یوم مذمت امریکہ منائیں گے اور امریکہ مردہ باد ریلیاں نکالی جائیں گی۔ یاد رہے کہ 3مئی محافظ ناموس رسالت غازی عامر عبدالرحمٰن چیمہ کی شہادت کا دن ہے اس ہی روز گستاخانہ خاکوں کی نمائش کا اعلان مسلمانوں کو بہت کچھ سوچنے اور کر گزرنے پر مجبور کرتا ہے۔